مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی کو روند ڈالا

اسرائیلی فورسز کا مشتبہ حملہ آور کو رام اللہ قریب مارنے کا دعویٰ

فوٹو: ٹائمز آف اسرائیل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے اسرائیلی فوجی کو روند ڈالا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ ایک فوجی مقبوضہ مغربی کنارے میں ڈیوٹی کے دوران ٹرک کے حملے میں مارا گیا۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کو اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال میں واقع یہودی بستی گیوت عساف کے قریب مار ڈالا۔

ہلاک اسرائیلی فوجی کی شناخت 24 سالہ اسٹاف سارجنٹ گیری گیڈون ہنگھل کے نام سے ہوئی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق حملے میں ملوث فلسطینی کی شناخت ہائل عیسیٰ ضعیف اللہ کے نام سے کی گئی جس کا تعلق رام اللہ سے ہے۔
Load Next Story