کراچی بوری بند لاش کا معمہ حل دو سگے بھائی ملزمان گرفتار
مقتول اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ گرفتار ملزمان قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتا رہے ہیں
ملیر کینٹ پولیس نے سڑک سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل کر کے 2 سگے بھائی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملیر کینٹ پولیس نے سپرہائی وے پولٹری فارم کے قریب سڑک سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل کر کے 2 سگے بھائی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او ملیر کینٹ رانا خوشی محمد نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 25 سالہ غلام مصطفیٰ جوکھیو کے نام سے کی گئی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا تاہم پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر قتل کی واردات میں ملوث قاتلوں کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کرلیا۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم حسنین جوکھیو نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر مقتول مصطفیٰ جوکھیو کو اغوا کیا تھا جبکہ پولیس نے آلہ ملزمان کے قبضے سے قتل پستول اور لاش پھینکنے میں استعمال کی جانے والی کار بھی برآمد کرلی۔
مقتول اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ گرفتار ملزمان قتل کی وجہ ذاتی دشمنی بتا رہے ہیں، مقتول غلام مصطفیٰ ہوٹل کا ملازم اور کاٹھور کا رہائشی تھا جو رات سونے کے لیے ایک باڑے پر جاتا تھا جسے اغوا کرلیا گیا تھا ۔