2024

والد کی خودکشی کے بعد ملائکہ اروڑا کا پہلا بیان آگیا

اس وقت ہمارا خاندان گہرے صدمے میں ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک September 12, 2024
ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی : فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے اپنے پیارے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے، وہ پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا خاندان گہرے صدمے میں ہے، لہٰذا میری میڈیا اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔




واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لیکر لاش تحویل میں لے لی تھی جبکہ حکام تاحال خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔

انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی پر سابقہ اہلیہ کا بیان ریکارڈ

یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں