147 سالہ تاریخ سچن کا اہم ریکارڈ کوہلی کی دسترس میں آگیا

27 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 8 اننگز میں 58 رنز درکار


ویب ڈیسک September 12, 2024
27 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 8 اننگز میں 58 رنز درکار (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر کے سب سے بڑے ریکارڈ مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی محض 58 رنز دور ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

کوہلی اس سیریز میں بین الاقوامی کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر کے کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرنے محض 58 رنز درکار ہیں، ٹنڈولکر بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز 27,000 رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: "بھارتی ٹیم نہ آئے توگرین شرٹس کوبھی نہیں بھیجیں"

انہوں نے یہ اعزاز 623 اننگز (یعنی 226 ٹیسٹ اننگز، 396 ون ڈے اور ایک ٹی20 اننگ) میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی اب تک تمام فارمیٹس میں 591 اننگز کھیل کر 26 ہزار 942 رنز بنارکھے ہیں، اگر کوہلی اگلی 8 اننگز میں میں مزید 58 رنز بنالیتے ہیں تو وہ سب سے کم اننگز میں 27 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیں گے جبکہ لیجنڈری بلےباز کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی بھی بنگلادیش میں حسینہ واجد مظاہروں میں شریک، ویڈیو وائرل

کوہلی بین الاقوامی کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں 600 سے کم اننگز میں 27,000 رنز تک پہنچنے والے پہلے کرکٹر بن جائیں گے، اب تک ٹنڈولکر کے علاوہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27,000 سے زائد رنز بنارکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں