شمالی وزیرستانامریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ 3 افرادہلاک 2 زخمی

شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں جاسوس طیارے نے کار پر ڈرون حملہ کیا


ویب ڈیسک September 22, 2012
شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں جاسوس طیارے نے کار پر ڈرون حملہ کیا، فوٹو: فائل

میرانشاہ کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 3افراد ہلاک اور2زخمی ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملہ شمالی وزیرستان میں تحصیل دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں کیا گیا۔ حملے میں ایک کار پر میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہی ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے وزیرستان میں رواں سال 38ڈرون حملوں میں 256افرادہلاک اور 76سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں