اے این ایف کی 10 مختلف کارروائیاں 8 کروڑ کی 643 کلو منشیات برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 10 کاروائیوں میں 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 643 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پانچ چھاپے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف مارے گئے۔

تعلیمی اداروں و گرد و نواح میں منشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چکلالہ اسکیم تھری، راولپنڈی میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس ، پشاور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 170 گرام چرس ، فیصل آباد میں اسکول کے قریب واقع کچی آبادی میں منشیات فروش سے 97 گرام چرس ،سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں کالج اور یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 200 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں، گرفتار ملزمان نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔


دیگر کارروائیوں میں موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سے 24 کلوگرام افیون اور 2.4 کلو گرام چرس ،روات روڈ، راولپنڈی پر موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلو گرام چرس ،سمندری انٹرچینج فیصل آباد کے قریب گاڑی سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 244.8 کلو گرام افیون اور 357.6 کلو گرام چرس ،شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع کوریئر آفس میں مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 66 گرام ہیروئن ، حیدرآباد میں قاسم چوک کے قریب ملزم سے 8 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
Load Next Story