پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان پروڈکشن آرڈرز پر قومی اسمبلی اجلاس میں شریک

واضح رہے کہ گرفتار دس ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں


ویب ڈیسک September 12, 2024
فوٹو فائل

پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر اجلاس میں پہنچ گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت جاری ہے۔

پی ٹی آئی کے 10 ارکان میں وقاص اکرم شیخ، زین قریشی، ملک اویس جھکڑ، ملک عامر ڈوگر، احمد چھٹہ، زبیر خان وزیر، سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت اور یوسف خان شامل ہیں۔

گرفتار ارکان کو قائم مقام سارجنٹ ایٹ آرمز فرحت عباس کے حوالے کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں گرفتار ارکان اپنی گرفتاری کی کہانی سنائیں گے کہ انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا۔ اجلاس کے بعد دوبارہ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دے گی۔

واضح رہے کہ گرفتار دس ارکان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |