ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی سے قبل بیٹیوں سے فون پر کیا کہا تھا
انیل مہتا نے فون کال کے فوراََ بعد ہی خودکشی کرلی تھی
بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے خودکشی سے قبل اپنی دونوں بیٹیوں سے جو بات کہی تھی، اُس سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ کر خودکشی کی۔
انیل مہتا کی خودکشی کے وقت اُن کی دونوں بیٹیاں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ اپنے والد کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔
بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لیکر لاش تحویل میں لے لی تھی جبکہ حکام تاحال خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔
مزید پڑھیں: والد کی خودکشی کے بعد ملائکہ اروڑا کا پہلا بیان آگیا
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ انیل مہتا نے خودکشی سے چند لمحے قبل اپنی دونوں بیٹیوں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ کو فون کیا تھا۔
ملائکہ کے والد نے فون پر اپنی بیٹیوں سے کہا تھا کہ میں بہت تھک چکا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میں بیمار ہوں۔
انیل مہتا نے اس فون کال کے فوراََ بعد ہی اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی
طلاق کے بعد کافی عرصے تک ملائکہ اروڑا کے والدین علیحدہ رہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انیل مہتا اپنی سابقہ اہلیہ جوائس کے ساتھ ہی رہ رہے تھے اور خودکشی کے وقت بھی جوائس اپنے سابق شوہر کی رہائش گاہ پر ہی موجود تھیں۔