اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والوں نے ملک تباہ کردیا حافظ نعیم الرحمٰن

یہ اقتدار کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے اور نہ ملے تو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک September 12, 2024
فوٹو : جماعت اسلامی/فیس بک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے گملوں میں پلنے والوں نے ملک تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ اقتدار کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرتے اور نہ ملے تو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نظام بوسیدہ اور مکڑی کے جالے کی طرح کمزور ہے، نوجوان نکلیں گے تو سب کچھ بہا لے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد کرائیں گے اور ایک ایک دن گن رہے ہیں، حکومت کا تعاقب کریں گے اور عوام کو حق دینا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے پاس ہڑتالوں اور بجلی بلوں کے بائیکاٹ سمیت کئی آپشن موجود ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے لیے بجلی ٹیرف میں کمی کی جائے، لاگت کے مطابق بجلی کی قیمت ہونی چاہیے، تنخواہ داروں پر ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے جبکہ حکومت نے جو تاجر اور تجارت دشمن سکیم متعارف کرائی، اسے واپس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں