پشاور میں نشئی افراد کے علاج کیلئے 320 ملین روپے مختص

’’ڈرگ فری پشاور‘‘ منصوبے کا فیز تھری شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، دو ہزار افراد کا علاج کیا جائیگا، مشیر خزانہ


ویب ڈیسک September 12, 2024

پشاور میں نشئیوں کے علاج کے لیے 320 ملین روپے کی رقم مختص کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈرگ فری پشاور فیز تھری کیلئے اعلی سطح اجلاس محکمہ فنانس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ، وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمان، سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و کمشنر پشاور ریاض محسود نے شرکت کی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ''ڈرگ فری پشاور'' منصوبے کے بارے میں بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ''ڈرگ فری پشاور'' منصوبے کا فیز تھری شروع کرنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، منصوبے کے تحت 2000 نشے کی عادی افراد کی بحالی ممکن ہوگی۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی ہدایات پر منصوبے کیلئے 320 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں، ایک مریض کی بحالی پر چار ماہ میں تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار روپے خرچہ آئے گا۔


مزمل اسلم کے مطابق منصوبے کیلئے نجی ری ہیب سنٹرز کی خدمات بھی حاصل کی جائے گی، معیاری ری ہیب سنٹرز کی خدمات حاصل کرنے کیلئے جلد اشتہار دیا جائے گا، منصوبے میں محکمہ سوشل ویلفیئر، محکمہ ایکسائز و کمشنر آفس پشاور بروقت کام کر یں گے۔


انہوں نے کہا کہ ڈرگ فری پشاور منصوبے کے پہلے دو فیز میں 2397 مریضوں کا علاج کیا گیا جس میں دوسرے صوبوں پنجاب سندھ کے 170 افراد بھی شامل ہیں، پہلے دو فیز میں 19 خواتین و 104 بچوں کا علاج بھی کیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت منصوبے کو جاری رکھے گی تاکہ دوبارہ بحالی والے افراد بھی شامل ہو سکے۔


مزمل اسلم نے کہا کہ کمشنر پشاور ریاض محسود کے مطابق پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا بہترین منصوبہ ہے، پہلے دو فیز کے دوران سندھ اور پنجاب نے منصوبہ فالو کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے، صحت تعلیم اور دیگر سہولیات سمیت بحالی زندگی بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں