شگفتہ اعجاز نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی

سینیئر اداکارہ کا کئی ڈراموں کی آفر ٹھکرانے کا انکشاف


ویب ڈیسک September 12, 2024
شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا ہیں : فوٹو : فائل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیمار شوہر کی تیمارداری کی وجہ سے ٹی وی اسکرین سے غائب ہیں۔

حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اسپتال میں اپنی بیمار شوہر یحییٰ صدیقی کے ہمراہ شادی کی سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر اداکارہ نے وی لاگ بھی بنایا تھا جو اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا تھا۔

شگفتہ اعجاز نے اپنے وی لاگ میں کہا کہ میرے لیے سب سے اہم میری فیملی ہے، اس وقت میرے شوہر بیمار ہیں اور اُنہیں میرے ساتھ کی ضرورت ہے، شوہر کی تیمارداری کی خاطر ہی میں نے گزشتہ 6 ماہ سے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ مجھے کئی ڈراموں میں کام کی آفر ہوئی لیکن میں نے شوہر کی خدمت کی وجہ سے ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں: قیامت کے دن تہمتیں لگانے والوں کا گریبان پکڑوں گی، شگفتہ اعجاز

اُنہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے، میں نے اس جُدائی سے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا ہے، اپنوں کو کھونے کا دُکھ ایسا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت سکون ملتا ہے کہ میں نے اپنے شوہر کی تیماداری کی اور اُنہیں کسی بھی قسم کی تکلیف پہنچنے نہیں دی۔

سینیئر اداکارہ نے بیماری اور موت کے بارے میں بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہر انسان کا آخری انجام یہی ہے، سب نے ایک دن دُنیا سے چلے جانا ہے لیکن جانے سے پہلے ہونے والی بیماریاں بہت تکلیف دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شگفتہ اعجاز نے اسپتال میں شوہر کے ساتھ شادی کی سالگرہ منائی

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پچھلے 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا ہیں اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی یہ دوسری شادی ہے، دونوں کی پہلی شادیوں سے دو دو بچے ہیں، جبکہ ان دونوں کی دو مشترکہ بیٹیاں بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں