بھارت میں جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی سر بریدہ اور برہنہ لاش برآمد

خاتون کو ممکنہ طور پر رات گئے جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا اور لاش ہائی وے پر پھینک دی


ویب ڈیسک September 12, 2024
خاتون کو ممکنہ طور پر رات گئے جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کیا گیا اور لاش ہائی وے پر پھینک دی

بھارتی ریاست اترپردیش کی قومی شاہراہ سے ایک خاتون کی برہنہ اور سربریدہ لاش ملنے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابھی تک پولیس خاتون کا سر تلاش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور سے ملنے والی لاش کا معمہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود حل نہ ہوسکا اور نہ خاتون کی شناخت ہوسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں میں خاتون کو، لاش ملنے سے کئی گھنٹوں قبل جاتے ہوئے دیکھا گیا لیکن اگلے مقام پر سی سی ٹی کیمرہ نہ ہونے کے باعث تفتیش میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب ملنے والے کپڑوں اور جوتے سے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز میں موجود خاتون کی شناخت ہوئی ہے لیکن حتمی طور پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ آس پاس کے اضلاع کے تھانوں میں کسی خاتون کے لاپتا ہونے کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔ علاقہ مکینوں نے بھی لاش سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کے بقول ابتدائی طور پر یہ جنسی زیادتی کے قتل کی واردات کا واقعہ لگتا ہے۔ خاتون کی لاش کی پہلی اطلاع صبح سوا چھ بجے ملی تھی۔ ممکنہ طور پر خاتون کو رات گئے قتل کیا گیا۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ ابھی تھما نہیں ہے لیکن اس کے باوجود روازنہ کی بنیاد پر ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس سے مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں