پیرس سینٹ جرمن کلب نے ایمباپے کی کتنی رقم ہڑپ کی فٹبالر کا بڑا دعویٰ

فٹبالر اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

فٹبالر اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان کیلان ایمباپے اور کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنچ فٹبال لیگ (ایل ایف پی) نے فرانسیسی کپتان کیلان ایمباپے اور معروف کلب پیرس سیٹ جرمن کے درمیان معاوضے، تنخواہ اور بونس کو لیکر ہونے والی لڑائی میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

فرانسیسی فٹبال ٹیم کے کپتان کا دعویٰ ہے کہ کلب کے پاس میرے 55 ملین یورو (60.6 ملین ڈالر) واجب الادا ہیں، فٹبالر نے سال 2023 اگست میں یہ رقم معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔


مزید پڑھیں: گول اسکورنگ مشین رونالڈو کے نام بڑا اعزاز

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) سے رواں برس ریال میڈریڈ میں شامل ہونے والے اسٹرائیکر کو سعودی کلب الہلال نے حال ہی میں 332 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی لگائی تھی۔

مزید پڑھیں: الہلال نے ایمباپے کیلئے 332 ملین ڈالر کی ریکارڈ بولی لگادی

دوسری جانب فرنچ فٹبال لیگ (ایل ایف پی) کی قانونی کمٹی اور کیلان ایمباپے کے وکلاء کے درمیان ملاقات ہوئی ہے تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکے۔
Load Next Story