2024

چیمپئینز ون ڈے کپ آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

ایونٹ کا پہلا میچ محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا


ویب ڈیسک September 12, 2024
ایونٹ کا پہلا میچ محمد رضوان کی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چیمپئینز ون ڈے کپ کی افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پرفارم کریں گی۔

سیزن کا افتتاحی میچ اقبال اسٹیڈیم میں محمد رضوان کی زیرقیادت مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز مدمقابل ہوں گی تاہم میچ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں آئمہ بیگ پرفارم کریں گی۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ ایونٹ میں پاکستان کے سرکردہ کھلاڑی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ ایونٹ کا آغاز کل سے ہوگا

ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ قابل ذکر پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ون ڈے کپ؛ اسکواڈز اور کپتانوں کا اعلان ہوگیا

افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے رکھی ہے، 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں