محمد رضوان کو بلاآخر ڈرائیونگ لائسنس مل گیا

وکٹ کیپر بیٹر نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دفتر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا


ویب ڈیسک September 12, 2024
وکٹ کیپر بیٹر نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دفتر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے دفتر ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور سعود خان سے ملاقات کی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے محمد رضوان نے چیف ٹریفک آفیسر سعود خان کی ہدایت پر شہر میں جاری مہمات اور اس کے ثمرات کو سراہا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ون ڈے کپ؛ آئمہ بیگ افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

اس موقع پر کرکٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ کیلئے لائسنس کا ہونا انتہائی لازمی ہے، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عملدرآمد سے ہی ٹریفک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

پشاور سٹی ٹریفک پولیس آفیسر سعود خان نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کیلئے باقاعدہ سیمینارز کا بھی انعقاد کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |