تاجکستان کے مفتیٔ اعظم پر مسجد کے باہر چاقو بردار ملزم کا حملہ

تاجکستان میں مفتیٔ اعظم پر چاقو حملہ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا


ویب ڈیسک September 12, 2024
تاجکستان میں مفتیٔ اعظم پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

تاجکستان کے مفتی اعظم سعید مکرم عبدالقدیر زادے چاقو بردار شخص کے حملے میں بال بال بچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مفتیٔ اعظم سعید مکرم عبدالقدیر پر دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کا باہر اُس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا جب وہ نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکل رہے تھے۔

تاجکستان کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمازیوں نے 61 سالہ مفتیٔ اعظم کو بروقت اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی جان بچالی گئی۔ وہ اب مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

تاہم بیان میں ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے محرک کا پتا چل سکا۔

مفتیٔ اعظم کو اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے 61 سالہ مفتیٔ اعظم ملک کی مذہبی امور کے اہم ترین عہدوں پر بھی فائز ہیں جن میں علما کی مجلس کا سربراہ ہونا بھی شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں