خود مختار نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ

تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا، وزارت خزانہ


Irshad Ansari September 12, 2024
وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا:فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے خود مختار اور نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خود مختار، نیم خود مختاراداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ن اداروں کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں