پشاور میں انٹر کے امتحانی نتائج کا اعلان تمام پوزیشنز لڑکیاں لے گئیں

امتحانات میں 61217 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 56117 کامیاب قرار پائے، انٹر کے نتائج کا تناسب 92 فی صد رہا ہے


ویب ڈیسک September 12, 2024
پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کی تمام پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کی (فوٹو: فائل)

پشاور تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کی تمام پوزیشنز لڑکیاں لے گئیں۔


نتائج کے مطابق فارورڈ کالج حیات آباد کی خانزا بی بی نے 1166 نمبر لے کر بورڈ میں ٹاپ کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر جناح کالج کی یومنا نے 1162 سے دوسری اور اسی کالج کی ایمان خالد نے 1160 سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔


پری انجینئرنگ گروپ میں ہدف کالج کی خانسا خان نے 1146 سے پہلی اسی کالج کی نور الایمان نے 1135 سے دوسری اور پیس اسکول اینڈ کالج کی شمع نے 1131 سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔


انٹر کے امتحان میں ٹوٹل 61217 طلبہ و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 56117 کامیاب قرار پائے جب کہ انٹر کے نتائج کا تناسب 92 فی صد رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں