معاشی ترقی کی سست روی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرامز ہیں وزارت منصوبہ بندی

آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے آزادانہ پالیسی سازی کا مسئلہ رہے گا، حکام

انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی،وزارت منصوبہ بندی حکام:فوٹو:فائل

وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے آئی ایم ایف کے پروگرامز کو سست معاشی ترقی کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کا اجلاس سینیٹر قرت العین مری کی زیر صدارت ہوا۔ وزارت منصوبہ بندی حکام نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پروگرامز میں ہیں۔ پاکستان میں ہمیشہ ترقیاتی فنڈز کی کٹوتی سماجی شعبے میں کی گئی۔ جب تک آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہیں گے آزادانہ پالیسی سازی مسئلہ رہے گا۔ پاکستان کا ادائیگیوں کا توازن ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے۔


حکام وزارت منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی برآمدات 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکیں ہیں۔ پاکستان کی مجموعی برآمدات بڑھانا ضروری ہے۔ پاکستان میں نوجوان آبادی بڑھ رہی ہے لیکن روزگار نہیں ہے۔ بنگلا دیش نے آبادی کنٹرول کرکے فی کس آمدن میں اضافہ کیا ہے۔ صنفی تضاد کا خاتمہ 53 ویں پانچ سالہ منصوبے میں ترجیح ہوگا۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحول اور سیاحت کے شعبون کو فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان میں معیاری ہیومین ریسورس اور ٹیکنالوجی میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔
Load Next Story