
چین کے شہر ہولن بئیر میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس نے چین کو 1-5 سے شکست دی، پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے 2-2 گول اسکور کیے جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔
پاکستان کے 4 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کی ایونٹ میں پہلی فتح
قومی ٹیم گروپ کا آخری میچ 14 سمتبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ہاکی؛ پاکستان اور کوریا کا میچ 2-2 گول سے برابر
واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ابتک ناقابل شکست ہیں، بھارت نے اپنے تمام 4 میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔