گورنر خیبرپختونخوانے صوبے کی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا

جب تک چانسلر رہوں گا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دوں گا، فیصل کریم کنڈی


ویب ڈیسک September 12, 2024
فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو زمین بیچنے یا لیز پر دینے سے روک دیا۔

گورنر کے پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو باقاعدہ تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کی بعض یونیورسٹیوں کی اراضی کی فروخت یا لیز پر دینے پر حکم امتناعی جاری ہے لہذا صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں کو اس ضمن میں کسی قسم کا قدم نہیں اٹھانا چاہیے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جب تک چانسلر رہوں گا کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دوں گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ یونیورسٹیوں کو تباہ کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں