جوبائیڈن نے ٹرمپ کی کیپ کیوں پہنی دلچسپ ویڈیو وائرل

جوبائیڈن کی ٹرمپ کے حامی کے ساتھ دلچسپ مکالمے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

امریکی صدر جو بائیڈن نے نائن الیون کی یاد میں منعقد کی گئی تقریب میں اپنے بدترین مخالف ڈونلڈ ٹرمپ کی معروف کیپ پہن کر سب کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جوبائیڈن کو ٹرمپ کے حامی کے ساتھ دلچسپ گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جوبائیڈن نے اس تقریب میں شریک فائر فائٹرز کو اپنی انتخابی مہم والی کیپ دی اور کچھ دیر بات چیت بھی کی اور یہ دلچسپ مکالمہ وائرل ہوگیا۔

فائر فائٹر جو کہ ٹرمپ کا حامی تھا، اس نے کیپ پر آٹو گراف مانگا اور جب امریکی صدر دستخط کرنے لگے تو اس نے پوچھا کہ کیا آپ کو اپنا نام یاد ہے۔

جس پر جوبائیڈن مسکرائے اور انھوں نے جواب دیا کہ 'نہیں مجھے اپنا نام نہیں یاد، میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔




فائر فائٹر نے ٹرمپ کے نام والی کیپ پہنی ہوئی تھی جو ٹرمپ خود بھی انتخابی مہم کے دوران پہنے ہوتے ہیں۔ جوبائیڈن نے فائر فائٹر سے وہ کیپ مانگ لی۔

فائر فائٹر نے ٹرمپ والی کیپ جوبائیڈن کو دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو اس پر میرا آٹوگراف چاہیے؟

امریکی صدر جوبائیڈن نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ ''بالکل نہیں''

یہ خبر پڑھیں : بحث، تکرار اور الزامات کی بوچھاڑ؛ امریکی صدارتی مباحثے کا فاتح کون ؟

تقریب میں شریک متعدد افراد نے جوبائیڈن سے اس کیپ کو پہننے کی فرمائش کی جس پر جوبائیڈن تھوڑا ہچکچائے لیکن پھر انھوں نے ٹرمپ کے نام والی کیپ پہن لی۔

ڈونلڈ ٹرمپ جیسے اس موقع کے ہی تلاش میں تھے۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جوبائیڈن کی ٹرمپ والی ٹوپی پہنے ویڈیو شیئر کردی اور کیپشن لکھا کہ گزشتہ رات کملا ہیرس کی صدارتی مباحثے میں بری کارکردگی کا جواب تھا۔

جس پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے کہا کہ جوبائیڈن کا مقصد اتحاد کے اُس جذبے کو فروغ دینا تھا جس کا 9/11 کے حملوں کے بعد ملک کا تقاضا کرتا تھا۔
Load Next Story