جنوبی افریقا مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک September 12, 2024
ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ناتال میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 55 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ مارا گیا۔ تاحال واقعے کے محرک کا علم نہیں ہوسکا۔

عینی شاہین نے پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا جب اہل خانہ ٹی وی دیکھ رہے تھے۔

دروازہ ایک خاتون نے کھولا جسے موقع پر قتل کردیا اور پھر حملہ آور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے۔

پولیس کو گھر سے گولیوں کے 25 سے زائد خول ملے ہیں۔ واقعے کی ہیبت دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ کوئی انتقامی کارروائی کی تھی۔

پولیس تاحال حملہ آوروں کو شناخت کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں صرف اپریل اور جون کے درمیان تقریباً 6 ہزار 200 افراد کا قتل کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |