دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کی دھوم دہلی شو کے تمام ٹکٹ دو منٹ میں فروخت

دہلی شو کے لیے ایک بڑا سیٹ اپ تیار کیا جا رہا ہے جو اس سے قبل کبھی بھارت میں نہیں بنایا گیا، آرگنائزر


ویب ڈیسک September 12, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کا عالمی سطح پر کامیاب 'دل-لومیناٹی' ٹور اب بھارت پہنچ چکا ہے، جہاں مداحوں میں بے حد جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ہونے والے شوز کے ٹکٹ صرف دو منٹ میں فروخت ہوگئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دلجیت کے کنسرٹس کا کتنا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

جمعرات کو ٹکٹ فروخت کے آغاز پر گولڈ کیٹیگری (فیز 3) کے ٹکٹ 12,999 روپے جبکہ فین پِٹ کے ٹکٹ 19,999 روپے میں دستیاب تھے، جو فوراً ہی بک ہوگئے۔ دیگر شہروں میں سب سے کم قیمت ٹکٹ حیدرآباد میں سلور (فیز 1) کیٹیگری کے تھے، جو 3,299 روپے میں دستیاب تھے۔

سارے گاما انڈیا کے بزنس ہیڈ جنمجے سہگل نے NDTV کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا، "اب تک ہم نے 1.5 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے ہیں، اور ہم 2 لاکھ لوگوں کی شرکت کی توقع کر رہے ہیں۔ دہلی شو کے لیے ایک بڑا سیٹ اپ تیار کیا جا رہا ہے، جو پہلے کبھی بھارت میں نہیں دیکھا گیا۔"

دلجیت کا بھارت کا یہ ٹور 26 اکتوبر سے شروع ہو گا، جس میں دہلی کے علاوہ چندی گڑھ، گواہاٹی، پونے، اندور، بنگلورو، کولکتہ، لکھنؤ، حیدرآباد اور احمد آباد جیسے شہروں میں پرفارمنس ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں