گورنر سندھ کا 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کیلیے وزیراعظم کو خط

11 ربیع الاول کوعام تعطیل کی جائے تاکہ لوگوں کوجشن عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش وخروش سے منانے کاموقع ملے، کامران ٹیسوری


ویب ڈیسک September 12, 2024
فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 11 ربیع الاول کی عام تعطیل کے لیے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے انتہائی مقدس مہینہ ہے۔ میری تجویز ہے کہ 11 ربیع الاول کے روز عام تعطیل کی جائے تاکہ لوگوں کو جشن عید میلاد النبیﷺ کے پروگرام مذہبی جوش و خروش سے منانے کا موقع ملے۔

گورنر سندھ نے چیئرمین پیمرا کے نام بھی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس ماہ مقدس میں ڈانس، گانے، فلم اور اس سے متعلقہ دیگر پروگراموں سے اجتناب کیا جائے اور اس ضمن میں ٹیلی وژن چینلز اور کیبلز آپریٹرز کوہدایات جاری کی جائیں۔

خط میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بی پاکﷺ کی تعلیمات، سیرت النبیﷺ سے متعلق پروگراموں سے نوجوان نسل کی بہتر تربیت یقینی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں