ملائیشیا کے وزیراعظم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع
انور ابراہیم کا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، سفارتی ذرائع
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق انور ابراہیم کا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے، ملائشیائی وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا کے کسی بھی وزیر اعظم کا یہ دورہ پانچ سال بعد ہورہا ہے، سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ انور ابراہیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے جبکہ انور ابراہیم وزیر اعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی جبکہ خصوصی طور پر مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ دونوں ممالک فلسطین کے معاملہ کے دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔