وزیر تعلیم پنجاب نے رول بیچنے والے بچے کو ملاقات کیلئے بلا لیا

محمد الیاس  جمعرات 12 ستمبر 2024
فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور: وزیر تعلیم پنجاب نے پتوکی میں رول بیچنے والے بچے کو ملاقات کیلئے بلا لیا۔

پتوکی میں کریم رول  فروخت کرنے والے 9 سالہ علی حمزہ  نے سوشل میڈیا پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے استدعا کی تھی کہ وہ پڑھنا چاہتا ہے۔

وزیرِتعلیم نے  بچے علی حمزہ کو بھائی اور والدہ سمیت لاہور بلا لیا اور اسکی پڑھائی اور گھر کے خرچ کی ذمہ داری اٹھالی ہے، انہوں نے بچے کے گھر پر بجلی کا میٹر لگانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پتوکی کے بچے علی حمزہ نے 2 روز قبل سوشل میڈیا پر سکول پڑھنے کی خواہش ظاہر کی تھی، کلاس چہارم کا یتیم علی حمزہ مزدوری کر کے گھر کا خرچہ چلاتا ہے۔

9 سالہ علی حمزہ مزدوری کر کے اپنے بھائی کو پڑھا رہا ہے، وزیر تعلیم نے فوری طور پر دونوں بھائیوں کو مکمل یونیفارم، کتابیں اور اسکول بیگ دلوا دیا۔

رانا سکندر حیات کی یتیم بچوں کے ماہانہ گھریلو اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کے ساتھ انکی والدہ کو سلائی مشین لے کر دینے کا بھی وعدہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔