ایم ایس دھونی کی بائیوپک اور پربھاس کی فلم سے اچانک نکالا گیا رکول پریت سنگھ
اداکارہ جلد ہی ’دی دے پیار دے 2‘ میں اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں گی
بالی وڈ کی معروف اداکارہ رکول پریت سنگھ نے انکشاف کیا کہ انہیں سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ایم ایس دھونی کی بائیوپک اور ایک تیلگو فلم سے نکال دیا گیا تھا، جس میں وہ پربھاس کے ساتھ کام کرنے والی تھیں۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلموں سے نکالے جانے کے باوجود انہوں نے ہمیشہ مثبت سوچ رکھی۔
انہوں نے دی رنویر شو میں کہا، 'مجھے فلم سے چار دن کی شوٹنگ کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔ یہ پربھاس کے ساتھ ایک تیلگو فلم تھی لیکن کبھی کبھار جب آپ انڈسٹری کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، تو آپ دل پر نہیں لیتے۔'
ایم ایس دھونی کی بائیوپک کے بارے میں بات کرتے ہوئے رکول پریت سنگھ نے کہا کہ وہ پہلے اس فلم میں کاسٹ کی گئی تھیں، لیکن شیڈولنگ کی مشکلات کی وجہ سے انہیں پروجیکٹ چھوڑنا پڑا اور یہ کردار بعد میں دیشا پٹانی کو دیا گیا۔
یاد رہے کہ رکول پریت سنگھ جلد ہی 'دی دے پیار دے 2' میں اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں گی۔