آئمہ بیگ چیمپئنز ون ڈے کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی
ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں ملک کے بڑے کرکٹرز شامل ہیں
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ چیمپئنز ون ڈے کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔
یہ تقریب فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جس کے بعد محمد رضوان کی قیادت میں یو ایم ٹی مارخورز اور شاداب خان کی قیادت میں پینتھرز کے درمیان پہلا میچ کھیلا جائے گا۔
اس ایونٹ کا مقصد 2025 کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کو بڑھانا اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں ملک کے بڑے کرکٹرز شامل ہیں۔