2024

اوزون آلودگی سے جنگلات کی نمو میں کمی کا انکشاف

جنگلات کی نمو میں کمی کے سبب فی سال 29 کروڑٹن کاربن کشید ہونے سے رہ جاتی ہے


ویب ڈیسک September 13, 2024

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اوزون گیس ٹراپیکل جنگلات کی نمو کو کم کر رہی ہے جس کی وجہ سے فی سال 29 کروڑٹن کاربن کشید ہونے سے رہ جاتی ہے۔

اسٹراٹواسفیئر میں موجود اوزون کی تہہ ہمارے سیارے کو نقصان دہ الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچاتی ہے اور اس کی حفاظت ماحولیاتی کارروائی کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

لیکن زمینی سطح پر اوزون - سورج کی روشنی کی موجودگی میں انسانی سرگرمیوں کے سبب ہونے والی آلودگی کے امتزاج سے تشکیل پاتی ہے اور پودوں کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت میں مداخلت کرتی ہے۔ اوزون انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

جرنل نیچر جیو سائنس میں شائع ہونے والی اس نئی تحقیق میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ زمینی سطح پر اوزون ٹراپیکل جنگلات میں سالانہ نئی نمو کو اوسطا 5.1 فیصد تک کم کرتی ہے۔

کچھ علاقوں میں اس کا اثر زیادہ ہے - ایشیاء کے ٹراپیکل جنگلات 10.9 فی صد نئی نمو کھو رہے ہیں۔

ٹراپیکل جنگلات اہم 'کاربن سنک' ہیں، جن کا کام کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید اور ذخیرہ کرنا ہے جو بصورت دیگر فضاء میں رہتا ہے اور گلوبل وارمنگ میں کردار ادا کرتا ہے۔

جیمز کک یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایگزیٹر سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر الیگزینڈر چیسمین کا کہنا تھا کہ ٹراپیکل جنگلات ہمارے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں