’’پریشان حال‘‘ میرا افطاری کے وقت بیہوش ہوگئیں اسپتال داخل

میرا افطاری کے وقت چکر آنے سے بیہوش ہوگئیں جس پر ان کو فوری طورپر مقامی اسپتال لے جایا گیا

میرا افطاری کے وقت چکر آنے سے بیہوش ہوگئیں جس پر ان کو فوری طورپر مقامی اسپتال لے جایا گیا ، فائل: فوٹو

اداکارہ میرا حالیہ دنوں میں پیش آنے والے واقعات کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہو کرکے اسپتال پہنچ گئیں، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی۔


ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا افطاری کے وقت چکر آنے سے بیہوش ہوگئیں جس پر ان کو فوری طورپر مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اداکارہ میرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایک ہفتے مکمل آرام کامشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کمزوری سے اداکارہ کی حالت بگڑی۔

دوسری طرف میرا نے عیدالفطر پر اسٹیج ڈرامہ کے لیے ہاں کردی ہے ' اداکارہ پروڈیوسر راجہ شہزاد قمر اور قیصر ثنا اللہ خان کے ساتھ منہ مانگے معاوضہ پر تماثیل میں ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔
Load Next Story