کوٹ رادھا کشن پولیس مقابلے میں تین انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں نے کوٹ رادھا کشن میں 5 اور 7 ستمبر کو ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران دو شہریوں کو قتل کیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک September 13, 2024
فوٹو: فائل

سنیما موڑ کے قریب پولیس مقابلے میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونےو الے تین ڈاکو ہلاک، قتل ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

پولیس کے مطابق 15 پر سلامت نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ تین ڈاکو سنیما موڑ کے قریب سے موٹرسائیکل ہنڈا 125 چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ناکہ بندی کی تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس پارٹی نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ مسلسل جاری رہا، تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا تبادلہ رکا تو تینوں ڈاکو شدید زخمی حالت میں پڑے تھے ، جبکہ ملزمان کے قبضہ سے دو موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جن کی شناخت عباس سکنہ بصیرپور، سمیر سکنہ رائیونڈ اور مراتب سکنہ بہاولپور کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان نے 05 ستمبر کو کوٹ راھاکشن کے رہائشی کپڑے کے تاجر شیخ تنویر کو صدر پھول نگر کے علاقہ متھراداس کے قریب دوران واردات ناحق قتل کیا تھا۔

ایک اور واردات میں 7 ستمبر کو تینوں ملزمان نے کوٹ رادھاکشن میں دکان پر ڈکیتی کے دوران ڈھٹے چونیاں کے رہائشی محمد فرقان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |