کم کاردشیان نے شوہر کے ساتھ مفت میں چھٹیاں گزار لیں

آئرلینڈ کے ایک لگژری ہوٹل نے انواع کے کھانے، مہنگی چیزوں پر 20 ہزار ڈالر خرچ کیے

کم کے مختلف تیاریوں پر اعتراض لگا کر ہوٹل ٹھہرنے سے معذرت پر انتظامیہ حیران رہ گئی۔ فوٹو : فائل

امریکی اداکارہ کم کاردشیان اور اس کے شوہر کینیا ویسٹ نے آئر لینڈ میں اپنی لگژری چھٹیاں گزارنے کا 20 ہزار ڈالر کا بل ادا نہیں کیا۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق آئر لینڈ کے ایک لگژری ہوٹل والوں نے اس جوڑے کی آمد سے قبل ان کی سکیورٹی اور دیگر ضروریات کا پورا اہتمام کر رکھا تھا،جس پر کثیر رقم خرچ کی گئی لیکن اس جوڑے نے وہاں ڈنر کیا اور مختلف قسم کے عذر بنا کر اور سکیورٹی اور دیگر تیاریوں پر اعتراضات کرکے وہاں قیام کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔

یہ سب دیکھ کر ہوٹل کی انتظامیہ حیران رہ گئی جس نے ان کے لیے مختلف کھانے اور دیگر ضروری اور مہنگی چیزیں جمع کر رکھی تھیں ، وہ ضائع ہو گئیں، جن پر ان کے 20 ہزار ڈالر خرچ ہو گئے تھے۔
Load Next Story