
کراچی سے پنجاب جانے والے سر سید ایکسپریس اپ مسافر ٹرین کو حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔
ٹرین روہڑی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر داخل ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ٹرین کی رفتار کم تھی۔
روہڑی ریلوے اسٹیشن کے ذرائع کے مطابق رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔
حادثے کے باعث ریلوے کا اپ ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔