آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا مریم نواز شریف

آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل معاشی ترقی کے لیے خوش آئند ہے، وزیراعلی پنجاب


ویب ڈیسک September 13, 2024
پنجاب میں ضروری اشیا کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت کم ہیں، مریم نواز:فوٹو:فائل

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لیے ٹیک آف کی پوزیشن میں آچکی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طورپر ظہور ہوگا۔آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل معاشی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے کےلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔ پنجاب میں ضروری اشیاء خوردونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔ مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |