فیصل آباد کے قریب منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار

ملزمان سے 357 کلو 600 گرام چرس اور 244 کلو 600 گرام افیون برآمد کرلی


ویب ڈیسک September 13, 2024

اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار کرکے 602 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے سمندری موٹروے انٹر چینج فیصل آباد کے قریب کار سور 2 ملزمان کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزمان نے اعظم گارڈن حافظ آباد میں واقع گھر میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف کیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر اے این ایف کی جانب سے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں گھر سے 357 کلو 600 گرام چرس اور 244 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی۔

ملزمان منشیات خیبر پختونخوا سے پنجاب اسمگل کر کے مختلف علاقوں تک پہچاتے تھے۔ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ آپریشن منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، اے این ایف ملک کو منشیات سے پاک اور نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔