خلیل الرحمان کیس ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت خارج کردی
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت پر فیصلہ سنایا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سُنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمہ آمنہ عروج کے شریک ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
عدالت نے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت خارج کر دی، عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم یاسر علی کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا۔
اس سے قبل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، خلیل الرحمان قمر کے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کیے تھے جبکہ ملزم یاسر علی کے وکلاء نے بھی ضمانت پر دلائل مکمل کیے تھے۔
واضح رہے کہ ملزم یاسر علی نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، آمنہ عروج اور یاسر علی سمیت دیگر پر خلیل الرحمان قمر کے اغواء کا الزام ہے۔
ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی کے شریک ملزم حسن شاہ اور رفیق عرف فیکی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔