چالان دینے پر ڈرائیور نے طیش میں آکر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھاد ی وڈیو وائرل

چالان دینے پر ڈرائیور نے قتل کے ارادے سے گاڑی ہم پر چڑھا دی، زخمی اہل کاروں کا بیان


ویب ڈیسک September 13, 2024
گاڑی ٹریفک اہل کاروں پر چڑھانے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے (فوٹو: اسکرین گریب)

گاڑی کے ڈرائیور نے چالان دینے پر طیش میں آکر ٹریفک اہل کاروں پر گاڑی چڑھا دی۔


پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے نشتر آباد چوک پر ایک ڈرائیور نے چالان دینے پر طیش میں آکر ٹریفک اہل کاروں پر گاڑی چڑھا دی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس ملزمان کو فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔


گاڑی کے ٹکرانے سے گر کر زخمی ہونے والے ٹریفک پولیس اہل کار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے درج مقدمے کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو چالان دیا گیا، زخمی ٹریفک اہل کاروں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ڈرائیور نے بہ ارادۂ قتل ہم پر گاڑی چڑھا دی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل نمبر ٹریس کررہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں