خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال یوٹیوبر ڈاکٹر عمرعادل کی ضمانت منظور

مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا، درخواست گزار کا موقف


ویب ڈیسک September 13, 2024
ڈاکٹر عادل عمر کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج ہے:فوٹو:فائل

لاہور کی عدالت نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے مقدمے میں یو ٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کی ضمانت منظورکرلی۔

سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج نے ڈاکٹر عمرعادل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جس پروگرام کا ذکر کیا گیا ہے اس میں ڈاکٹر عمر عادل بطور مہمان شریک ہوئے۔

ڈاکٹر عمر عادل کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں