کراچی میں کنڈا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے الیکٹرک عملے پر تشدد

بیت النور سوسائٹی میں ماہانہ بجلی کے 50 ہزار یونٹس کی چوری کی جا رہی تھی، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک September 13, 2024
فوٹو: فائل

شاہ فیصل کی بیت النور سوسائٹی میں کنڈا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کے الیکٹرک کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سوسائٹی میں کنڈے ہٹانے کے دوران کے الیکٹرک کے عملے پر کنڈا مافیا نے حملہ کرکے تشدد کیا۔ شر پسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بیت النور سوسائٹی میں ماہانہ بجلی کے 50 ہزار یونٹس کی چوری کی جا رہی تھی۔

کنڈا مافیا غیر قانونی کنکشن اور بقایاجات کی ادائیگی سے بچنے کے لیے عملے پر تشدد اور عوام کو بیجا تکلیف دے کر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کے نام پر سڑکیں بلاک کر رہے ہیں

ترجمان نے واضح کیا کہ لوڈشیڈنگ کا دارومدار علاقے میں بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں