پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی تو شہباز شریف مشکل میں ہوں گے منظور وسان

وفاقی حکومت کے لیے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، سینئر رہنما پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک September 13, 2024
بانی پی ٹی آئی کا مستقبل نظر نہیں آتا، منظور وسان:فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے سینئررہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ جس دن پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی تو شہباز شریف مصیبت میں ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں قائم رہیں گی تاہم وفاقی حکومت کے لیے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت میں نہیں ہے مگرشہباز حکومت کو سپورٹ کررہی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ جس دن پیپلز پارٹی کی سپورٹ ختم ہوئی شہباز شریف مصیبت میں ہوں گے۔ عمران خان کا مستقبل نظرنہیں آتا۔ یہودی لابی اور بین الاقوامی قوتیں چاہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔ جب عوام چاہے گی ملک کی معاشی صورتحال سنبھل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں