پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف

دہشت گرد پب جی گیم میں چیٹ گروپ بنا کر معلومات شیئر کرتے اور میگنیٹ آئی ڈی بنا کر حملے کرتے تھے، ڈی پی او سوات


ویب ڈیسک September 13, 2024
سوات میں پکڑے گئے تینوں دہشت گرد پب جی گیم پر چیٹ کرتے تھے، پولیس حکام (فوٹو: انٹرنیٹ)

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔


ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد کا کہنا ہے کہ سوات میں پکڑے گئے تینوں دہشت گرد پب جی گیم پر چیٹ کرتے تھے۔ دہشت گرد پب جی گیم میں چیٹ گروپ بنا کر معلومات شیئر کرتے اور میگنیٹ آئی ڈی بنا کر حملے کرتے تھے۔


پہلی بار معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردی میں بھی پپ جی گیم کا استعمال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی گرام کے بعد اب پپ جی گیم استعمال کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی کارروائیاں کرنے لگے ہیں۔


ڈی پی او کے مطابق پکڑے گئے دہشت گردوں کے افغانستان میں روابط تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |