انسانوں کی طرح پسینے بہانے والے میزائل تیار

یہ میزائل انتہائی دباؤ والے ماحول میں خود کو ٹھنڈا رکھ  کر بہترین فعالیت انجام دینے کیلئے تیار کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک September 14, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکی فضائیہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ہائپر سونک میزائلوں کو اگلی سطح پر لے جا رہی ہے جو ہتھیاروں کو انسانوں کی طرح پسینہ بہانے کے قابل بناتی ہے۔

یہ میزائل میک 5 سے زیادہ رفتار تک اُڑنے کے قابل ہوں گے جو 3836 میل فی گھنٹہ کے برابر ہے۔

مزید برآں یہ میزائل انتہائی شدید ماحول میں، درجہ حرارت 3,000 ڈگری سیلسیس (5,432 F) تک پہنچنے اور تھرمل دباؤ سے کمزور ہوئے بغیر تیز رفتاری سے اُڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ نئی ٹیک ہمارے جسموں میں استعمال ہونے والے کولنگ سسٹم کی نقل کرتی ہے جس کا مقصد ہے کہ مؤثر طریقے سے انتہائی دباؤ والے ماحول میں خود کو ٹھنڈا رکھ سکے اور بہترین فعالیت انجام دے سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں