لکی مروت میں قومی جرگہ پولیس اور آرمی میں مذاکرات کامیاب دھرنا ختم
آرمی چھ دن میں ضلع خالی کردے گی، آرمی پولیس کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی، پولیس کو بکتر بند گاڑیاں دی جائیں گی
لکی مروت میں قومی جرگہ کے مشران کی کوششوں سے پولیس اور آرمی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور ان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد دھرنا ختم کرتے ہوئے سڑکیں کھول دی گئیں، آرمی چھ دن میں لکی مروت سے اپنے اہلکار واپس بلالے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے کے نکات کے تحت آرمی کو ضلع لکی مروت سے نکلنے کیلئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، اگر آرمی 6 دن میں ضلع سے نہیں نکلی تو پولیس دوبارہ احتجاج کرے گی۔
اطلاعات کے مطاق آرمی کو ضلع سے نکالنے کی ذمہ داری آر پی او بنوں عمران شاہد نے لے لی۔
معاہدے کے تحت پولیس کو بکتر بند گاڑیاں دی جائیں گی، دھرنے میں شامل پولیس اور عوام کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ آرمی پولیس کے اختیارات میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔