وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات اہم شاہراہوں پر کام شروع کرنیکا فیصلہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سندھ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی فنڈنگ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سندھ میں وفاقی حکومت کی اہم سڑکوں کے فنڈ جاری کر کے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے کافی عرصہ پہلے 7 ارب روپے جاری کر دیئے تھے۔ وزیراعلی نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے مہران ہائی وے کی ڈوئیلائیزیشن اور جامشورو تا سیہون قومی شاہراہ مکمل کرنے پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سندھ میں پی ایس ڈی پی منصوبوں کی فنڈنگ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں ملک کے معاشی مسائل اور ان کے حل کے لیے بھی بات چیت کی گئی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ، وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور صوبائی سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے بھی شرکت کی۔