رحیم یار خان کے عوام نے بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کردیا بلاول
بلاول نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد بلا لیا، نو منتخب رکن اسمبلی کل قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی فتح پر کہا ہے کہ رحیم یار خان کے عوام نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کردیا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے این اے 171 کے ضمنی انتخابات میں کامیاب پی پی امیدوار مخدوم طاہر رشیدالدین نے ملاقات کی۔ بلاول نے کہا کہ رحیم یار خان میں ووٹرز اور سپورٹرز سے ملاقات کرکے میری جانب سے اظہار تشکر کریں رحیم یار خان کے ضمنی انتخابات میں ہماری واضح برتری سے کامیابی، باوقار سیاست کی فتح ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رحیم یار خان کے عوام نے گالم گلوچ، بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے نو منتخب رکن اسمبلی کو ہدایت دی کہ رحیم یار خان کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد بلا لیا۔ نو منتخب رکن اسمبلی کل قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔
کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری
دریں اثنا الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین کی این اے 171 رحیم یار خان سے کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔