صدر مملکت کی 9 انشورنس پالیسی ہولڈرز کو ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کی ہدایت

ای ایف یو لائف ایشورنس کی 6 اور پاک قطر فیملی تکافل کی 3 درخواستیں مسترد کر دی گئیں


ویب ڈیسک September 13, 2024
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 9 انشورنس پالیسی ہولڈرز کو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کر دی۔

صدر مملکت نے وفاقی انشورنس محتسب کے 9 فیصلے برقرار رکھتے ہوئے ای ایف یو لائف ایشورنس کی 6 اور پاک قطر فیملی تکافل کی 3 درخواستیں مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق انشورنس کمپنیوں کے ایجنٹس نے 5 افراد کو ماہانہ منافع کے وعدے پر اسکیموں میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی، رقوم کی واپسی یا منافع کے لیے متعلقہ کمپنیوں سے رابطے پر دعوے مسترد کر دیے گئے۔ ای ایف یو لائف ایشورنس نے 4 لائف انشورنس پالیسی ہولڈرز کے ورثاء کے دائر کردہ ڈیتھ کلیمز مسترد کیے۔

متاثرین نے انشورنس محتسب کو شکایات کے ازالے کے لیے الگ الگ درخواستیں دیں۔ محتسب نے کیسز کی سماعت کے بعد کمپنیوں کو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے کی ادائیگی کا حکم دیا۔

کمپنیوں نے محتسب کے حکم کے خلاف صدرِ پاکستان کو علیحدہ علیحدہ درخواستیں دیں، صدرِ مملکت نے فیصلوں میں کوئی قانونی نقص نہ ہونے پر کمپنیوں کی درخواستوں کو مسترد کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |