بدقسمتی سے سیاسی کیسز کی وجہ سے غریب سائلین متاثر ہورہے ہیں پشاور ہائیکورٹ

سیاسی کیسز کی وجہ سے عدالتوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور عام کیسز متاثر ہورہے ہیں، چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم


ویب ڈیسک September 13, 2024
(فوٹو: فائل)

پشاور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سیاسی مقدمات عدالتوں میں آرہے ہیں، بدقسمتی سے سیاسی کیسز کی وجہ سے غریب سائلین متاثر ہورہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی اکرم درانی کی الیکشن ٹریبونل فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ایک مرتبہ پھر سیاسی کیس عدالتوں میں آرہے ہیں، بدقسمتی سے سیاسی کیسز کی وجہ سے غریب سائلین متاثر ہورہے ہیں، غریب سائلین کے کیسز سالہا سال سے زیرالتوا ہیں۔


چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پیرامیٹر بنایا ہے کہ 2015ء کے تمام کیسز کو دسمبر 2024ء تک نمٹائیں گے، ہم نے حکمت عملی بنائی ہے کہ 2020ء کے زیرالتوا کیسز کو جلد نمٹایا جائے گا مگر سیاسی کیسز کی وجہ سے عدالتوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ سے عام کیسز متاثر ہورہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں