بھارتی سپریم کورٹ نے اروند کجروال کو رہا کرکے مودی کے ارمانوں پر پانی پھیردیا

اروند کجروال کو شراب پالیسی کیس میں 20 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 13, 2024
اروند کجروال کو شراب پالیسی کیس میں 20 مارچ کو حراست میں لیا گیا تھا

وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ وہ گزشتہ 6 ماہ سے اسیر تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام پارٹی کے سربراہ کی گرفتاری کو بلاجواز قرار دیا۔

تاہم وزیراعلیٰ اروند کجروال گورنر کی اجازت بغیر نہ اپنے دفتر جا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی سرکاری فائل پر دستخط کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ ہی نے انتخابی مہم کے لیے انھیں 10 مئی سے یکم جون تک عبوری ضمانت دی تھی۔

عبوری ضمانت مکمل ہونے پر اروند کجروال نے 2 جون کو تہار جیل میں گرفتاری دیدی۔ بعد ازاں دہلی ٹرائل کورٹ نے 20 جون کو ضمانت دیدی۔

تاہم انھیں رہا کرنے کے بجائے سی بی آئی نے تین روز تک پوچھ گچھ اور 26 جون کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا اور 12 جولائی تک جوڈیشل کسٹڈی میں بدنام زمانہ تہار جیل بھیج دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ اروند کجروال کی عام پارٹی نے نئی دہلی سے مودی سرکار کی 15 سالہ بلدیاتی حکومت کا دھڑن تختہ کردیا تھا جب کہ حالیہ الیکشن میں بھی گجرات اور پنجاب سے بی جے پی کو شکست دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں