سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ، قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی


ویب ڈیسک September 13, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان میں جمعے کے روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 51 ڈالر اضافے سے 2566 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد جمعے کے روز پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 65 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے بڑھ کر 265900روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اُدھر سونے کی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت اضافہ ہوا اور قیمت 50 روپے بڑھ کر 2950روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔